اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کے اجتماعات مختلف اوقات میں منعقد ہوں گے ۔
سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں عید الاضحیٰ کی نماز 6 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد محمدی برما ٹاؤن میں عید الاضحیٰ کی نماز 5 بج کر 5 منٹ پر ، جامعہ مسجد عشرہ مبشرہ سی بی آر ٹاؤن میں 5 بج کر 15 منٹ پر
، جامعہ مسجد ابوہریرہ سیکٹر ایف سیون میں 5 بج کر 20 منٹ ،جامعہ مسجد احسان جی نائن میں 5 بج کر 30 منٹ پر اور مرکزی جامعہ مسجد اہل حدیث جی 6 میں نماز عید 6 بجے ادا کی جائے گی۔مسجد امام موسیٰ کاظم جھنگی سیداں میں 7 بجے ،
مسجدو امام بارگاہ باب الحوائج جی سکس فور میں 7 بجے ،امام بارگاہ الصادق جی نائن ٹو میں 7 بجے اور مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری میں 7 بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی۔