اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارکوں میں سیکورٹی بڑھانے اور سی سی ٹی وی کمیرے لگانے کافیصلہ کیاگیاہے۔وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق بڑے پارکوں میں سیکورٹی کے انتظامات کیلئے خاص اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، خاص طور پر بڑے پارکوں میں یونیفارم سیکورٹی سٹاف پہلے سے زیادہ تعنیات کیجارہاہے۔ اسی طرح پارکوں کی سٹریٹ لائٹس کی ریگولر بنیادوں پر درستگی اور بروقت …
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارکوں کی سیکورٹی میں اضافے کے لیے سی سی ٹی وی کمیرے لگانے کافیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارکوں میں سیکورٹی بڑھانے اور سی سی ٹی وی کمیرے لگانے کافیصلہ کیاگیاہے۔وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق بڑے پارکوں میں سیکورٹی کے انتظامات کیلئے خاص اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، خاص طور پر بڑے پارکوں میں یونیفارم سیکورٹی سٹاف پہلے سے زیادہ تعنیات کیجارہاہے۔ اسی طرح پارکوں کی سٹریٹ لائٹس کی ریگولر بنیادوں پر درستگی اور بروقت چلانے کے انتظامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں جو پارک جس پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتے ہیں ، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارکوں سیکورٹی کو بہتر بنانے کی غرض سے پٹرولنگ کریں تاکہ پارکوں میں آنیوالی فیملیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








