اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس مینجمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خرابی موسم کے باعث متعدد پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں خرابی موسم کے باعث چار پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان پروازوں میں ای آر 808 جو ریاض سے اسلام آباد ، دوسری پرواز پی اے 271 جدہ سے اسلام آباد ، تیسری پرواز پی ایف 123 کراچی سے اسلام آباد جبکہ چوتھی پرواز پی کے 895 کوالالمپور سے اسلام آباد شامل ہیں ،کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔