وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی میڈیا بریفنگ

98

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر میں وزرائے تعلیم کے کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن شہروں میں تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیا تھا وہ اب 11 اپریل تک بند رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے علاوہ اگر کسی ضلع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو وہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں بورڈز کے امتحانات کے حوالے سے بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صوبائی حکومتوں اور بورڈز کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیماری کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور ہمیں اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے لیکن بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جن جن اضلاع اور شہروں میں تعلیمی ادارے بند کئے جائیں گے اس کا فیصلہ صوبائی حکومتیں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت خود کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل این سی اوسی نے مخصوص اضلاع میں 15 مارچ سے 28 مارچ تک سکولوں سمیت ہر قسم کے تعلیمی اداروں کا بند رکھنے کا فیصلہ گیا تھا تاہم آج ہونے والے اجلاس میں تمام چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیاکہ تعلیمی ادارے مزید11 اپریل تک بند رہیں گے اور ان مخصوص اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں ہوا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت ، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر کے وزراء، اعلی حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہیں۔ صوبائی وزراء تعلیم ویڈو لنک سے اجلاس میں شریک ہوئے