وفاقی دارالحکومت سمیت شمال مشرقی بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

7
Torrential rains
Torrential rains

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

, اس دوران کشمیر اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز،موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بھکر میں درجہ حرارت 48، سبی، دالبندین 47، تربت، خیرپور اور نورپور تھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔