اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کرنے اور سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ آئندہ دو روز کے دوران قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی ،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔
دریں اثناء موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، بہاولپور،ملتان، لاہوراورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔اسی طرح راولپنڈی/ اسلام آباد ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
آج جمعرات کے روز بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب،سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ میں سکرنڈ 175، پڈعیدن 142، شہید بے نظیر آباد 118، ٹنڈو جام 92، میرپور خاص 87، بدین 81، خیرپور 71،چھور 70، حیدرآباد 66، لاڑکانہ 65، موہنجو داڑو، روہڑی 62، جیکب آباد 59،سکھر 42، دادو 39، مٹھی 25، کراچی (قائد آباد 27، گلشن حدید، گڈاپ ٹائون 24، سرجانی 23، کورنگی 21، سعدی ٹائون 19، نارتھ کراچی، صدر 18، فیصل بیس، اورنگی 17، گلشن معمار 14، ناظم آباد، کیماڑی، جناح ٹرمینل 11، یونیورسٹی روڈ 10، ایم او ایس، مسرور بیس 09، ڈی ایچ اے 05)،ٹھٹھہ 14،
خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 54، سٹی 44)، سیدو شریف 32، کاکول 23، میر کھانی 28،کالام 17، دیر (بالائی 24، زیریں 11)، مالم جبہ 20، دروش 13، پاراچنار 12،بنوں 10، چترال، بالاکوٹ 08، پتن 05، پنجاب میں سیالکوٹ (ایئرپورٹ 49، سٹی 36)، جہلم 47، کوٹ ادو 38، مری 33، منڈی بہائوالدین 32، چکوال 26، منگلا 21، اسلام آباد (سید پور 20، گولڑہ 09، زیرو پوائنٹ 08، بوکرا 07، ائیرپورٹ 02)،بھکر17، رحیم یار خان 16، ڈی جی خان 11، راولپنڈی (شمس 11، کچہری 09، چکلالہ ایئرپورٹ 05)، نارووال 11 ،
ملتان (ایئرپورٹ 05، شہر 01)، گجرات 03، جوہر آباد 02، لیہ، اٹک 01، بلوچستان میں خضدار 36، بارکھان 22، لسبیلہ 18، قلات 07، کشمیر میں کوٹلی، راولاکوٹ 21، گڑھی دوپٹہ17، مظفر آباد(ایئرپورٹ 07، شہر 07)، گلگت بلتستان میں استور 08، بابوسر 05، بگروٹ 03، گلگت، ہنزہ، گوپس اور اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی40 اورتربت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔