32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی دارالحکومت سمیت کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض...

وفاقی دارالحکومت سمیت کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ بارش پٹن میں 9، کالام 3، گڑھی دوپٹہ 5، مظفر آباد سٹی 2، بگروٹ 3، گلگت اور بونجی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جمعرات ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق موہنجوداڑو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، سبی میں درجہ حرارت 48، ڈی جی خان، دادو، لاڑکانہ اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات سے ہفتہ کے دوران آندھی/جھکڑ /ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602850

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں