وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا

111

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سالوں کی پولیو مہم کا تقابلی جائزہ اور عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کا بھی جائزہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پولیو مہم 3 فروری سے 9 فروری تک جاری رہے گی، اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران شہر بھر کی 80 یونین کونسلز میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے شہریوں سے پولیو مہم کے دوران تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں مل کر بچوں کا مستقبل صحت مند اور محفوظ بنائیں۔