وفاقی دارالحکومت میں انسداد گداگری مہم ، 20 گداگر گرفتار

92

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں انسداد گداگری مہم کے تحت جاری کاروائیوں میں تھانہ لوہی بیر کی حدود سے 20 گداگروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے انسداد گداگری مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں یقینی بنائیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔