22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی دارالحکومت میں انسداد گداگری مہم ، ایک روز میں 56 گداگر...

وفاقی دارالحکومت میں انسداد گداگری مہم ، ایک روز میں 56 گداگر گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے انسداد گداگری مہم کے تحت عید سے قبل شہر سے گداگروں کو بھگانے کا مشن شروع کر رکھا ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ، جس کے تحت شہر کے مختلف مقامات سے 56 گداگروں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

ایف سکس سے 9 اور سیکٹر ایف سیون سے 4 گداگر جبکہ بلیو ایریا سے 7 مارگلہ روڑ سے 6 گداگر حوالات منتقل کئے گئے ہیں۔ اسی طرح آئی ایٹ سے بھی مجموعی طور پر 8 گداگر گرفتار کرنے کے علاوہ شہریوں کی شکایات پر بھی مختلف سگنلز سے بھی 22 گداگر پکڑے گئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے انسداد گداگری مہم کو کامیاب بنانے میں شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے تو گداگری کے خلاف ہمارا ساتھ دیں، شہری جہاں گداگر دیکھیں فورا ہمیں اطلاع دیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں