اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (کل )بدھ کو بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔منگل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتظامیہ نےاسلام آباد میں تیسرے روز (کل )بدھ کو بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بدھ کو بند رہیں گے۔تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا،فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا۔