وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے

88

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوتے ہی تمام تر تعلیمی ادارے بھی کل جمعرات کودوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں،شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں،اسلام آباد بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری بغیر کسی رکاوٹ کے شہر میں آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔