وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری

56

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے تمام تعلیمی ادارے 26نومبر سے 24دسمبر تک آئن لائن تعلیم فراہم کریں گے۔ موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں 25دسمبر سے 10جنوری تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر میں شیڈول تمام تعلیمی امتحانات 15جنوری 2021کے بعد ہوں گے۔