وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کی وجہ سے تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر

70
وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کی وجہ سے تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کی وجہ سے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز امدادی ٹیمز کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔

ٹیموں کی جانب سے بلند عمارتوں کی خصوصی انسپکشن کی جا رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،شہری کسی بھی نقصان کی صورت میں فی الفور اطلاع دیں۔