وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

66
pollen
pollen

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 159 سے بڑھ کر 161 پولن فی مکعب ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 70 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 7، گھاس کے 8 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 63 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔