وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

70
pollen
pollen

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 18 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 01 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 17 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔