اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 105 سے کم ہو کر 101 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 56 مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 06 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 27 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔