وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

125
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 56 سے بڑھ کر کر 83 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 31 مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 07 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 35 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔