اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 46 سے کم ہو کر 21 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار03 مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 00 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 18 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔