وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

79
pollen

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 46 سے بڑھ کر 49 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 14 مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 04 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 31 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔