وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

149
pollen
pollen

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 47 سے کم ہو کر 46 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 04 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 42 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔