وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ

95
pollen
Pollen

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 26 سے بڑھ کر 27 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی،

اس کے علاوہ جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی ۔ گھاس کے پولن کی مقدار 6 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 21 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔