وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

69
pollen
Pollen

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب نچلی بلند سطح پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 16 سے بڑھ کر کر 92 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 9 گھاس کے پولن کی مقدار 63 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 20 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔