وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار یں اضافہ ریکارڈ

38
pollen

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 111 سے بڑھ کر 114 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 29 گھاس کے پولن کی مقدار 54 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 31 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔