وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

47
pollen
pollen

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 74 سے بڑھ کر 115 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 53 رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 13 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 31 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔