وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

65
pollen
Pollen

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 253 سے بڑھ کر 337 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 224 گھاس کے پولن کی مقدار 79 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 34 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔