وفاقی دارالحکومت میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو چکی ہے، ڈپٹی کمشنر

79
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسدادپولیو کی جاری مہم کے دوران اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر پولیو ٹیموں کی کارکردگی مانیٹرنگ اور سپر ویژن کر رہے ہیں،مزید بہتری کے لئے کارکردگی رپورٹ کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہر بچے کے لئے کا مشن لئے پولیو تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پولیو مہم کی سپر ویژن اور مانیٹرنگ کے لئے تمام افسران اور ورکرزاپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ۔