اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پمز کے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح اسی ہفتے کر دیا جائے گا۔ پیر کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزارت کے ماتحت کام …
وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پمز کے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح اسی ہفتے ہو گا، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پمز کے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح اسی ہفتے کر دیا جائے گا۔ پیر کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزارت کے ماتحت کام کرنے والے ہسپتالوں اورصحت کے محکمہ جات سے ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات اور مریضوں کو پرسکون ماحول مہیا کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔








