وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

94

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اقدامات اور مہم کا جائزہ لیاگیا۔ اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد کے 600 مقامات پر ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ،

اس حوالے سے شہر میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اقدامات اور مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی پر قابو پانا ناممکن ہے،شہری اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔