وفاقی سر کا ری اداروں کے خلا ف شکا یات کے ازالہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اٹک میں 7نومبر کو وفاقی محتسب کی کھلی کچہری منعقد ہوگی

112

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر ہا رون سکندر پا شا7 نو مبر(جمعرات) کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اٹک میں دن گیا رہ بجے کھلی کچہر ی لگا ئیں گے جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے۔منگل کووفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدا یات دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام، پا سپورٹ آ فس، کنٹو نمنٹ بورڈ، سٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پا کستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔ عوام النا س کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات پیش کر سکتے ہیں۔