وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور پی آئی او مبشر حسن کا نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

136
Shaheera Shahid
Shaheera Shahid

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اظہر جتوئی کے والد کی کامل مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔ پی آئی او نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔