وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کا ’’اے پی پی ‘‘کراچی بیورو کا دورہ

81

کراچی۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد اور منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن(اے پی پی سی ) مبشر حسن نے جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)کراچی ارم تنویر کے ہمراہ’’ اے پی پی ‘‘کراچی بیورو کا دورہ کیا۔

ریجنل ڈائریکٹر ’’اے پی پی سائوتھ ‘‘پرویز اسلم نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے’’ اے پی پی‘‘ کراچی بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ایم ڈی ’’اے پی پی ‘‘مبشر حسن نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو’’ اے پی پی ‘‘کراچی بیورو کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر ایک تفصیلی پزیذنٹیشن بھی دی گئی۔