وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب قائم مقام چیئرپرسن ایچ ای سی مقرر

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم ندیم محبوب کو ایچ ای سی کا قائم مقام چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8(3) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم محبوب فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ تین ماہ کی مدت یا باقاعدہ چیئرپرسن کی تقرری تک …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم ندیم محبوب کو ایچ ای سی کا قائم مقام چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8(3) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم محبوب فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ تین ماہ کی مدت یا باقاعدہ چیئرپرسن کی تقرری تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔ ندیم محبوب کی تقرری اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے وسیع انتظامی تجربے کی بدولت ایچ ای سی کے امور کو موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔