
واشنگٹن۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود خان نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے کم ترین ریٹس پر سکوک بانڈز کا اجراءاوراس میں بین الاقوامی دلچسپی ملکی معیشیت پراعتماد کا بین ثبوت ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ایک سول حکومت کے تحت آئی ایم ایف کے پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا، پ ملکی معیشیت کو بلندی پر لے جانے اوربڑھوتری کی شرح کو بڑھانے کیلئے مضبوط اقتصادی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں عالمی بنک کی نائب صدراینینٹ ڈکسن سے ملاقات کے دوران کہی ۔