اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے جمعرات کو الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل (ای سی اے سی) کے ہیڈکوارٹرز کا دور کیا۔ چیئرمین ای سی اے سی بریگیڈیئر (ر) وقار رشید خان نے سیکرٹری آئی ٹی کو خوش آمدید کہا اور ای سی اے سی کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چئیرمین ای سی اے سی نے سیکرٹری آئی ٹی کو کونسل کی کامیابیوں اور مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے ای سی اے سی کو سراہا اور اس کی مینجمنٹ کو کونسل کا سلوگن بنانے کی ہدایت جاری کی۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے ای سی اے سی کو وزارت آئی ٹی کی جانب سے مکمل سپورٹ اور بھرپور تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ہوم قومی خبریں وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی کا الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ہیڈکوارٹرز...