اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے بدھ کو وزارت مواصلات میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر کے ملک گیر منصوبوں میں نامور کنسلٹنگ فرمز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین جواد رفیق ملک، وزارت مواصلات، این ایچ اے اور این ٹی آر سی کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ قومی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کلائنٹ اور کنٹریکٹر کیلئے کنسلٹینٹس کا کردار نہایت اہم ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے وفاقی سیکرٹری مواصلات کی طرف سے اجلاس بلانے کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کنسلٹینٹس کو اپنی آواز متعلقہ اتھارٹیز تک پہنچانے کیلئے پلیٹ فارم میسر آیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات نے کنسلٹینٹس کو درپیش مسائل کو غور سے سنا۔ اس موقع پر شرکاءکی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ سیکرٹری مواصلات نے کہا منصوبوں کے ڈیزائن اور ان پر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کام کے دوران کلائنٹ سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ مو¿ثر پراجیکٹ مینجمنٹ کیلئے سائٹ کنڈیشنز کی بنیاد پر مناسب پلاننگ اور ڈیزائننگ ضروری امور ہےں۔ اس کےساتھ ساتھ بی او ٹی کی بنیاد پر شروع کئے جانے والے منصوبے خصوصی توجہ کے متقاضی ہےں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کنسلٹنگ فرمز دستیاب وسائل کو عوامی بھلائی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے بہترین طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔