17.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی سیکرٹری ندیم محبوب کی زیر صدارت اجلاس ، ڈینگی سے نمٹنے...

وفاقی سیکرٹری ندیم محبوب کی زیر صدارت اجلاس ، ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ڈینگی ایکشن پلان 2025 کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ پلان پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلیے مربوط اقدامات کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ موثر مائیکرو پلاننگ اور سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ، ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

ندیم محبوب نے کہا کہ تعاون نہ کرنے والے افراد کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے ذریعے وارننگ اور ایف آئی آر درج کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں ،گھر گھر ڈینگی کی نشاندہی آگاہی مہم اور نگرانی کے لیے مخصوص اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم شروع کرنے اور فیلڈ میں کام کو موثر بنانے کے لیے صفائی کے عملے کی فوری بھرتی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی اور موثر ردعمل یقینی بنایا جائے ۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت دی کہ اگر کوئی اہلکار ذمہ داری سے کام نہیں کر رہا تو اس کے کنٹریکٹ ختم کر دیے جائیں ۔اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے نمائندوں سمیت آئی سی ٹی انتظامیہ اور وفاقی ہسپتالوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں