اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تسکین ظفر ریڈیو پاکستان کا اثاثہ تھیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ تسکین ظفر مرحومہ کی ریڈیو پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین