اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقارکو ملک میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے پر سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر ای سی )ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جمعرات کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سے جاری بیان کے مطابق سی اے آر ای سی نےخواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد میں ان کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔
فوزیہ وقار نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کیں ، انہوں نے صنفی مساوات سے متعلق اقدامات اور منصوبوں کی ترغیب اور پائیداری پر کام کرتے ہوئےاختراعی طریقوں اور حکمت عملیوں کو اختیار کیا۔ انہوں نے صنفی مسائل کے حوالے سے وکالت کی اور آگاہی دی ، صنفی مساوات کے اہداف کی طرف پیش رفت کے لئے ٹھوس نتائج کیلئے اقدامات کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415342