کوئٹہ۔ 13 جون (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل خضدار کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری میں وفاقی محتسب کاشف بلوچ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ ایم سی چیئرمین نوابزادہ شعیب جان زہری اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمدلاسی تمام محکموں کے سربراہان سیاسی سماجی رہنمائوں کونسلران صحافی برادری سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ بی اینڈ آر،محکمہ واپڈا, محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ، نادرا، پاکستان بیت المال، محکمہ ایریگیشن،اور دیگرتمام محکموں کے سربران شریک ہوئے۔وفاقی محکموں سے متعلق مسائل وفاقی محتسب کاشف بلوچ نے سنے جبکہ صوبائی محکموں سے متعلق مسائل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے سنے اور ان کے حل سے متعلق احکامات جاری کردیئے۔کھلی کچہری میں عوام نے کھل کر وفاقی اور صوبائی محکموں سے متعلق درپیش مسائل بیان کیے۔
کھلی کچہری میں سیاسی قبائی رہنماء میر قادربخش مینگل میر منیر احمدشاہوانی میر مبارک محمدحسنی، حاجی عزیز مغل عبدالغفور شاہوانی خلیل احمد مغل میر سعید احمد محمدحسنی چیرمین عبدالواحد پندرانی اور دیگر نے قلات میں گیس کی عدم فراہمی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ڈاکخانہ میں ٹکٹ کانہ ہونا زاوہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر نیشنل ہائی وے این 25 کو دو رویہ کرنے میں ناقص مٹیریل کا استعمال نیچارہ پندران اور اسکلکو سڑک کی تعمیر میں تاخیر محکمہ تعلیم میں یونین کونسلز کے بجائے اوپن میرٹ کرنے قلات میں پینے کے پانی کی فراہمی میں مشکلات زمینداروں کے لیئے بلڈوزر گھنٹوں کی منظوری سمیت دیگر اہم مسائل بیان کیئے۔وفاقی محتسب کاشف بلوچ نے عوامی شکایات پر محکموں کے سربراہان سے وضاحت طلب کرلی ۔
محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق بیان کردہ مسائل سے متعلق جوابات دے دیئے۔وفاقی محتسب کاشف بلوچ نے کہا کہ لوگوں کے مسائل سننا اور انکے حل سے متعلق اقدامات اٹھانا ہماری زمداری ہے۔