اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اینڈ گریویننس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی 7 دسمبر کو سکائپ پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں شکایات سنیں گے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اس حوالہ سے متعلقہ اداروں کے فوکل پرسنز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں تاکہ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔