وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت

206
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی مراعات کے حصول کو آسان بنایا جائے،
وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی مراعات کے حصول کو آسان بنایا جائے اور اس سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے ۔وہ جمعرات کو ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔