وفاقی محتسب سلیمان فاروقی کے بھائی معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی انتقال کرگئے

140

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی محتسب سلیمان فاروقی کے بھائی اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) سرمد عثمانی کے برادرِنسبتی معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی منگل کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تدفین جمعرات 20 اپریل کو بعد نمازِ ظہر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان، ڈیفنس فیزII-کراچی میں کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد سلطان فاروقی پاکستان کے معروف فزیشن تھے اور وہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے تین بار صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے تقریباًایک عشرے تک اس ادارے میں خدمات انجام دیں، وہ ایک طویل عرصہ تک جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کے میڈیسن کے شعبہ کے سربراہ بھی رہے۔