شیخو پورہ۔24اپریل(اے پی پی )وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت ممنون حسین کو پیش کر دی، سلمان فاروقی نے وفاقی محتسب اعلیٰ کا عہدہ 2013میں سنبھالا تو 75000 شکایات زیر التواءتھیں جس کے پیش نظر سب سے پہلے وفاقی محتسب کے قوانین میں اصلاحات تجویز کی گئیں اور پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا کہ ہر شکایت کا فیصلہ 7دن میں کیا جائے گا، 2014کے آخر تک ہر شکایت کا فیصلہ 60دن میں کیا جاتا رہا اور تمام زیر التواءشکایات کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ،2015 میں شکایات کو مزید تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اب ہر شکایت کا فیصلہ صرف 45دن میں کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،