- Advertisement -
وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کا فیصلہ صرف 45دن میں ہوگا، سلمان فاروقی ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کےلئے کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور ائیرپورٹس پر ون ونڈو ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں، ملتان ائیر پورٹ پر 23دسمبر کو ڈیسک قائم کر دیا جائے گا،تمام محکموں کو ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں
وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کا 40 محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب میں ہر شکایت کا فیصلہ صرف 60 روز میں ہورہا ہے لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کا فیصلہ اب صرف 45دن میں ہوگا، بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کےلئے کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور ائیرپورٹس پر ون ونڈو ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر 23دسمبر کو یہ ڈیسک قائم کر دیا جائے گا۔ وفاقی محتسب وفاقی حکومت کے 40 محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13
- Advertisement -