اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی کوششوں سے عیدالفطر پر تقریباً تین سو ایسے قیدیوں کو رہائی دلائی گئی جو جرمانہ کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے جیلوںمیں پڑے تھے ۔ان قیدیوں کی رہائی سے ان کے خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ دفاقی محتسب کو دعائیں دیتے رہے ۔وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور …
وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی کوششوں سے عیدالفطر پر تقریباً تین سو قیدیوں کو رہائی مل گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی کوششوں سے عیدالفطر پر تقریباً تین سو ایسے قیدیوں کو رہائی دلائی گئی جو جرمانہ کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے جیلوںمیں پڑے تھے ۔ان قیدیوں کی رہائی سے ان کے خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ دفاقی محتسب کو دعائیں دیتے رہے ۔وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے شکایات کمشنرحافظ احسان احمد کھو کھر نے بتایا کہ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی خصوصی ہدایت پرعید الفطر کے موقع پر ملک بھر کی 85جیلوں میں بند 1600خواتین اور 1700بچوں میںسویٹ ہوم اور مدینہ فاﺅنڈیشن کے تعاون سے کپڑے ،کھلونے اور دیگر اشیاءتقسیم کی گئیں جبکہ 77لاکھ روپے جرمانے ادا کر کے تقریباً تین سو قیدیوں کو عید پر رہائی دلائی گئی۔








