وفاقی محتسب نے بیورو آف امیگریشن کے نظام کو خود کار بنانے کی ہدایت کر دی

126

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے بیورو آف امیگریشن اور اوور سیز ایمپلائمنٹ ادارے کے نظام کو خود کار بنانے کا کام رواں سال دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دنیا بھر میں مقیم لاکھوں پاکستانی تارکین وطن کو سہولت فراہم کی جاسکے جو کہ ملکی زر مبادلہ اور ترسیلات زر میں اضافے میں کردار ادا کررہے ہیں۔اس ضمن میں وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ میں محتسب اعلیٰ کے مشیر قانون و شکایات کمشنر برائے تارکین وطن پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون ظفر اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا گریونس کمشنر نے نشاندہی کی کہ تمام متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ تارکین وطن کی سہولت کیلئے نظام کو خود کار بنانے کے عمل کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تارکین وطن اور ہنر مند پاکستانی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں پاکستان کا بیرون ملک نام روشن کرسکیں جو ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ لانے کا باعث ہوتے ہیں