وفاقی محتسب نے تاجر برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے پانچ شکایات کمشنر مقرر کر دیئے

125

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے تاجر برادری کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے پانچ شکایات کمشنر مقرر کر دیئے ہیں۔یہ شکایات کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے دفاتر میں شکایات سنا کریں گے ۔جمعرات کو ایف پی سی سی آئی کے دفتر میں ایک تقریب کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے انہیں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے۔انہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اعلیٰ عہدوں پر نمائندگی حاصل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرے۔تقریب میں فیڈرل ٹیکس محتسب عبدالرﺅف چوہدری ‘ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم ‘وفاقی محتسب کے تیرہ علاقائی دفاتر کے سربراہان ‘وفاقی محتسب اور ٹیکس محتسب کے اعلیٰ افسران سمیت ایف پی سی سی آئی کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔