وفاقی محتسب نے گزشتہ تین برسوں میں تین لاکھ گیارہ ہزار شکایات کے فیصلے کیے

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی محتسب نے گزشتہ تین برسوں میں تین لاکھ گیارہ ہزار شکایات کے فیصلے کے ہیں اور اب کوئی ایک بھی شکایت زیر التواءنہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی محتسب میں اب ہر شکایت پر فیصلہ صرف 45دن میں کیا جارہا ہے جبکہ افسران ایک پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں جاکر ہر شکایت کا فیصلہ صرف 25دن میں …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی محتسب نے گزشتہ تین برسوں میں تین لاکھ گیارہ ہزار شکایات کے فیصلے کے ہیں اور اب کوئی ایک بھی شکایت زیر التواءنہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی محتسب میں اب ہر شکایت پر فیصلہ صرف 45دن میں کیا جارہا ہے جبکہ افسران ایک پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں جاکر ہر شکایت کا فیصلہ صرف 25دن میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے قبل وفاقی محتسب میں سالانہ تقریباً ساڑھے سولہ ہزار شکایات آتی تھیں جبکہ اب شکایات کی سالانہ شرح او سطاً نوے ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے ۔وفاقی محتسب نے2016 سے شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے ‘جس کے تحت پہلے پندرہ دن میں فیصلے کیے جا رہے تھے ‘اب اس کا دائرہ پورے ملک کے 138اضلاع اور 435تحصیلوںتک بڑھا دیا ہے ۔وفاقی محتسب کے افسران تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر خود جا کر شکایات سنتے ہیں اور ایسی ہر شکایت کا فیصلہ صرف25دن میں کیا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply