ڈیرہ غازی خان ۔ 30 اپریل (اے پی پی):وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے ڈیرہ غازی خان میں ریجنل سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔بدھ کے روز منعقد والی افتتاحی تقریب میں کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ڈاکٹر محمد زاہد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود خان مہے، کنسلٹنٹ محمد ارباب رحیم اور دیگر موجود تھے۔اس کے علاوہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ڈیرہ غازی خان میں ای خدمت مرکز کا دورہ کرکے عوام کو خدمت فراہم کرنے والے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے اداروں کا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے اور وفاقی محتسب درخواست وصول ہونے پر 60 دن کے اندر درخواست گزار کو ریلیف دلائے گا۔شہری ای میل،ویب سائٹ،موبائل ایپ اور دفتر آکر تحریری طور پر درخواست دے کر اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم شہری پاکستانی سفارت خانوں اور ئرپورٹ کی متعلق شکایات درج کراسکتے ہیں۔وفاقی محتسب نے کہا کہ ہم ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں۔انہوں نے سر کاری افسران پر زور دیا کہ وہ غریب عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو ان کے گھر کے قریب یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکایات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گز شتہ چند ماہ میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، میر پور خاص(سندھ) اور ساہیوال میں نئے علاقائی دفاتر قا ئم کیے گئے ہیں اوراب ڈیرہ غا زی خان میں علاقائی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کے26 شہروں میں یہ ادارہ عوام کو سہولیات فرا ہم کر رہا ہے۔
وفاقی محتسب نے بتایا کہ گز شتہ برس 2 لاکھ 26 ہزار372 شکایات موصول ہوئیں اور 2 لاکھ 23 ہزار198 شکایات کے فیصلے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کر نے کے لئے ملک بھر میں 126کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔وفاقی محتسب نے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سرکاری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے باعث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات کے لئے الگ سے شکایات کمشنرز مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب 212فیڈرل ایجنسیوں سے متعلق عوامی شکایات سنتا ہے اور دو ماہ میں کیسز کا فیصلہ اور تین ماہ کے اندر فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590519